18 اگست 2014 - 12:56
 کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں تیزی

کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف روزانہ آپریشن کی خبریں موصول ہو رہی ہیں لیکن دہشتگرد اب بحی آزاد دکھائی دے رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعات میں مزید 5 شیعہ مسلمانوں کی جانیں لے لی گئیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف روزانہ آپریشن کی خبریں موصول ہو رہی ہیں لیکن دہشتگرد اب بحی آزاد دکھائی دے رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعات میں مزید 5 شیعہ مسلمانوں کی جانیں لے لی گئیں۔ شہر کے مصروف علاقے عزیز آباد میں واقع ھسین آباد فوڈ اسٹریٹ میں ایک بیکری پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ بلوچ کالونی کے علاقے محمود آباد میں بھی فائرنگ کے واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ لانڈھی میں دہشتگردوں نے دو شیعہ نوجوانوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے ایک جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کالعدم سپاہ صحابہ نے یہ دعوی کیا تھا کہ ناظم آباد کے علاقے میں ان کے دو کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادھر کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پولیس افسر غضنفر عباس کے قاتلوں کا گرفتار کر لیا گیا ہے۔

.......

/169